بسم اللہ الرحمن الرحیم
۔۔۔۔۔۔
امام اعظم ابوحنیفہ اور ناخن بھر مٹی Imam Azam Aur Nakhun Bhar Mitti
حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اک بار بازار سے گزر رہے تھے کہ ناخن بھر کیچڑ اڑکر آپ کے لباس پر آپڑا ۔، آپ اسی وقت دجلے کے کنارے گئے اور اس مٹی کو خوب مل مل کر دھویا ۔ لوگوں نے کہا حضور آپ اس کے برابر تو نجاست کو جامے پر جائز بتاتے ہیں اور خود اس قدر مٹی کو دھوتے ہیں ۔ آُپ نے فرمایا ۔ تم سچ کہتے ہو ،۔مگر وہ فتویٰ ہے اور یہ تقویٰ ہے ۔ ( تذکرۃ الاولیاء ، ص 251)
سبق
ہمارے امام تقویٰ و پرہیزگاری کے پیکر تھے ۔ پھر جنہوں نے کبھی فتویٰ کی بھی پروا نہ کی ۔ وہ اگر اس پیکر تقویٰ پر کسی قسم کا طعن کریں تو کیوں نہ خود ہی مطعون ہوں گے ۔
( سچی حکایات ح 2 ص 343)
از
کلیم الدین مرکزی طرب بہاری

