حکایت ۔
چاند پر حکومت
حضورﷺ کے دشمنوں نے بالخصوص ابوجہل نے ایک مرتبہ حضور ﷺ سے کہا کہ اگر تم خدا کے رسول ہو تو آسمان پر جو چاند ہے اس کے دو ٹکڑے کرکے دکھاو ۔ حضورﷺ نے فرمایا لو یہ بھی کرکے دکھادیتا ہوں چنانچہ آپ نے چاند کی طرف اپنی انگلی مبارک سے اشارہ فرمایا تو چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے ، یہ دیکھ کر ابوجہل حیران ہوگیا مگر بے ایمان مانا بھی نہیں اور حضور کو جادو گر ہی کہتا رہا ۔
(ھجۃ اللہ ص 396 اور بخاری شریف ص 271 جز 2)
سبق :۔ ہمارے حضور ﷺ کی حکومت چاند پر بھی جاری ہے اور باوجود اتنے بڑے اختیار کے بے ایمان افراد حضور ﷺ کے اختیار و تصرف کو پھر بھی نہیں مانتے ۔
(سچی حکایات ص 26 ح 1)
ناقل
محمد کلیم الدین مرکزی طرب بہاری

No comments:
Post a Comment